بھارت 1947 میں واپس چلا گیا

بھارت 1947 میں واپس چلا گیا آج اتوار ہے، آپ اور ہم بیٹھیں گے اپنی آئندہ نسل کے ساتھ، زیادہ سوالات تو ظاہر ہے کورونا وائرس سے متعلق ہوں گے، بلوچستان اور سندھ میں اسکول بند کیے گئے ہیں۔ بچے خوش تو ہوتے ہیں چھٹیاں ملنے سے، لیکن انہیں تشویش بھی ہوتی ہے کہ ان کے ہم وطن منہ پر ماسک لگائے گھوم رہے ہیں، پہلے چین سے خبریں آرہی تھیں، اس وبا کے ہاتھوں مرنے والوں کی، اب ایران سے بھی یہ غم ناک اطلاعات آرہی ہیں۔ پاکستان میں بھی یہ وبا پہنچ گئی ہے مگر ہم پہلے سے تیار تھے، اللّٰہ کا فضل ہے کہ ہمیں اس ناگہانی آفت کا مقابلہ بہت استقامت اور شعور کے ساتھ کرنا ہے، سنسنی خیزی اور ہنگامہ آرائی سے گریز کرتے ہوئے اکیسویں صدی کی ایک بیدار، سمجھ دار قوم کا کردار ادا کرنا ہے۔ گھبراہٹ اور پریشانی کے بجائے اس وبا کے اسباب، اس سے بچاؤ اور اس پر تحقیق ہونی چاہئے، ملک میں اتنی میڈیکل یونیورسٹیاں قائم ہو چکی ہیں، دوا ساز کمپنیوں کے اپنے تحقیقی شعبے ہیں، صحت کے حوالے سے متعدد این جی اوز ہیں، ملک میں جید اور مستند اطبا موجود ہیں۔ انہیں چاہئے کہ اس بیماری کے بارے میں تحقیق کریں، اللہ تعالیٰ جہاں ایسی...